ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس ایک فراڈ تھا،یہ عدالتی تاریخ کا حصہ ہے،
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 27 جولائی کو نواز شریف نا اہلی کی پانچ سالہ سزا مکمل کر چکے،نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، 184/3میں کے تحت قانون سازی سے 30دن میں اپیل کا حق دیا گیا۔ یہ قانون نظر ثانی کے حوالے سے تھا،الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے نا اہلی کی مدت کا تعین کر دیا گیا ہے،معیشت ایک دن میں ٹھیک نہیں ہو گی، شق 239کے تحت نگراں حکومت کو کچھ اختیارات دئیے گئے جو بھی حکومت آئے اسے تسلسل برقرار رکھنا ہو گا
صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا آپ نگران وزیراعظم بن رہے ہیں؟ جس کے جواب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرا اس پر یقین ہے اللہ نے آپ سے جو کام لینا ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا، میں نے چوتھی بار وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں مانگا تھا اللہ نے 5 سال بعد اسی کرسی پر بٹھا دیا،
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا