نواز شریف کے نام کتنی جائیداد ، تفصیلات عدالت میں پیش

باغی ٹی وی نیب نے نواز شریف کی جائیدادوں کا ریکارڈ احتساب عدالت لاہورمیں جمع کرا دیاگیا.عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق نواز شریف ایک ہزار 679کنال زرعی اراضی کے مالک ہیں.نواز شریف کی زرعی اراضی شیخوپورہ سمیت لاہور میں ہے.نواز شریف کے نام پر 2 زرعی ٹریکٹر اور 2 لگثری گاڑیاں. 4کمپنوں میں شیئر ہولڈرز ہیں.نواز شریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل میں 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد شیئرز ہیں.

نواز شریف کے حدیبینہ پیپر ملز میں 3 لاکھ 43 ہزار کے شئیر ہیں حدیبیہ انجنیئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213کے شئیرزہیں.رپورٹ میں مزیدکہاگیا ہے کہ نوازشریف اتفاق ٹیکسٹائل مل میں 48 ہزارسے زائد شیئرز کے مالک ہیں،اشتہاری قرار دینے کی وجہ سے نیب نے جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں۔

Shares: