اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی۔اس سے پہلے عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔آج تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اب طبی بنیاد پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی ہے.

عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی طلب کر رکھا تھاجن سے نواز شریف کی صحت کی سہولیات بارے جیل کی اصلاحات اور دیگر قیدیوں‌ کی صحت اور سہولیات بارے استفسار کیا گیا.اور طویل بحث کے بعد فیصلہ سنایا .

Shares: