نیا پاکستان ہاوَسنگ اسکیم کی تعمیر میں کون سی کمپنی موزوں ، وفاقی حکومت کا جواب عدالت میں جع

باغی ٹی وی : وفاقی حکومت نے نیا پاکستان ہاوَسنگ اسکیم میں تعمیرات کیلئے بحریہ ٹاؤن کو موزوں قرار دے دیا.وفاقی حکومت نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا. جواب میں‌کہا گیا کہ نیا پاکستان ہاوَسنگ اسکیم کیلئے بحریہ ٹاوَن سب سے موزوں تعمیراتی ادارہ ہے،بحریہ ٹاوَن نے نیا پاکستان ہاوَسنگ اسکیم کے تحت اسلام آباد میں تین ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی تجویز دی.

جلد بحریہ ٹاؤن کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے. حکومت واضح کرتی ہے کہ یہ معاہدہ بحریہ ٹاون عملدرآمد کیس پر اثرانداز نہیں ہوگا.بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس میں مقررہ وقت پر اقساط جمع کرائے گا.بحریہ ٹاؤن کی تجویز پر سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھا

Shares: