اٹک (اے پی پی) مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اٹک میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لیے حاصل کی گئی اراضی کا دورہ کر تے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام موجودہ حکومت کا انقلابی قدم ہے.
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام موجودہ حکومت کا انقلابی قدم ہے. جس کی وجہ سے غریب طبقے کوسہولت حاصل ہوگی اور ان کو کم قیمت میں شاندار گھر میسر آئیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لیے حاصل کی گئی اراضی کا دورہ کر تے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ مشیر وزیراعظم پاکستان کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چار سو کنال اراضی نےا پاکستان ہاﺅسنگ پر وگرام کے لیے حاصل کی گئی اور محکمہ ہاﺅسنگ کے حوالے کر دی گئی ہے،سیکرٹری ہاﺅسنگ پنجاب اور ڈی جی ہاﺅسنگ نے بھی سائٹ کا دورہ کیا اور اس کو پرا جیکٹ کے لیے موزوں قرار دیدیا ۔حاصل کی گئی اراضی پر متعلقہ محکمہ جلد تعمیرات کا آغاز کر دے گا۔