نئے پاکستان بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا. جہانگیر ترین

0
40
IPP

استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ناکامیاں سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں استحکام پاکستان پارٹی کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا اور پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کے علاوہ ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، عمران اسماعیل، سردار تنویر الیاس اسحاق خاکوانی، محمود مولوی، غازی غلاب جمال، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، فیاض الحسن چوہان، نوریز شکور، شعیب صدیقی، میاں خالد محمود، چوہدری ظہیر اور سعید نوانی سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

جبکہ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان بھی کیا اور جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے پارٹی قائدین سے مشاورت کی جس میں بنیادی پارٹی پالیسی پر اتفاق رائے ہوا اور مشاورت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ناکامیاں سامنے لائی جانی چاہئے کیونکہ تقریبا تین سال پی ٹی آئی اور قریب 16 ماہ پی ڈی ایم کی حکومت رہی ہے مگر کوئی خاص تبدیلی نہیں لائی گئی.

علاوہ ازیں پارٹی قائدین کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ توانائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوکس کیا جائے جبکہ بجلی کے بلوں کا ایشو بھی اٹھایا جائے کیونکہ بہت سارے غریب طبقہ کو بجلی کے بلوں‌کا مسئلہ ہے، پیٹرن انچیف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی کہ عام انتخابات کے لئے سخت محنت کریں۔ جبکہ جہانگیر ترین نے عشائیے میں شریک رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد میں خود کو پیچھے اور پارٹی کو آگے رکھیں گے، جہاں کسی کو ضرورت ہو گی پارٹی مکمل مدد فراہم کرے گی، نیا پاکستان بنانا خواب تھا اس خواب کو ضرور پورا کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کسی سیاسی جماعت سے الحاق خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی ، دونوں حکومتیں آج ہونے والی تباہی و بربادی کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔ علاوہ ازیں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صارفین کو تین سو یونٹ اور چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کی بجلی مفت دیں گے، کسی اور کو اہل کرانے کے لئے جہانگیر ترین نے خود کو نااہل کرا کر قربانی دی، عمران خان کی بدنصیبی تھی اس نے جہانگیر ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا، جس جس نے نیکی کی عمران خان نے اس کو ضرور ڈسا، اب مکافات عمل ہورہا ہے۔

Leave a reply