نیا سال، وزیراعظم کے معاونین خصوصی کے لئے بڑی مشکل، سب پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےمعاونین خصوصی کی تعیناتیاں اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی نعیم الحق،فردوس عاشق اعوان ،ندیم افضل چن،علی نوازاعوان کی تعیناتیاں چیلنج کی گئی ہیں.
درخواست میں وزیراعظم عمران خان کے 15 اسپیشل اسسٹنٹ کی تعیناتیاں چیلنج کی گئی ہیں،درخواست میں وزیراعظم عمران خان سمیت تمام معاونین خصوصی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں زلفی بخاری،شہزاداکبر،معیدیوسف،عثمان ڈارکی تعیناتی بھی چیلنج کی گئی ہے.
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات ہیں، شہزاد اکبر مشیر برائے احتساب ہیں، ندیم افضل چن وزیراعظم کے ترجمان ہیں،
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنراور ارکان کی تقرری کے رولز میں تبدیلی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ،درخواست میں وفاق،سیکریٹری الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری پارلیمنٹ کے دو تہائی اکثریتی طریقہ سے کی جائے ، حکومتی آرڈیننس کے ذریعے پارلیمانی کمیٹی رولز میں تبدیلی پر پابندی لگائی جائے
درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت اپنی مرضی کا چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان لگانا چاہتی ہے،پارلیمانی کمیٹی رولز میں سادہ اکثریت کا لفظ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے
حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعیناتی کے رولز تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا،پارلیمانی کمیٹی میں چیف یا ممبران کی تعیناتی کیلیےرولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ ڈالا جائے گا،موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی نہیں ہوسکی،
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے
شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی








