سندھ حکومت کا سرکاری کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس تعمیرکرنےکا فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی کہ وہ اربن ری جنریشن پلان پر عملدرآمد کو تیز کرے
0
40
Apartments

کراچی: سندھ حکومت نےکراچی میں سرکاری کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس تعمیرکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کا مشترکہ اجلاس ہوا اجلاس میں اربن ری جنریشن پلان کے تحت جہانگیر روڈ، جمشیدکوارٹرز ،کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس کی تعمیرات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ جہانگیر روڈ، جمشید کوارٹرز، کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کے رقبے پر شہری آبادی کی ترقی کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے عالمی بینک نے کوارٹرز کی جگہ اپارٹمنٹس بنانے کی فزیبلٹی پر کام شروع کردیا ہے۔

سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک

جس پر نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوارٹرز کی جگہوں پر نئے اپارٹمنٹس، پارکس، لائبریریاں، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے اور دفاتر قائم کیے جائیں گے، نئی منصوبہ بندی سے نہ صرف ان علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ لوگوں کو بہترین رہائش بھی میسر آئے گی انہوں نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی کہ وہ اربن ری جنریشن پلان پر عملدرآمد کو تیز کرے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملاقات میں کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کیا،سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔

مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے

دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس، دیگر ایجنسیاں اور انٹیلی جنس ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی دونوں وزرائے اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، گند م کی نئی قیمت کو ایک دوسرے کی مشاور ت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

Leave a reply