نئے آئی جی پنجاب نے چارج سنبھالتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ عوام پریشان ہو گئی

نئے آئی جی پنجاب نے چارج سنبھالتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ عوام پریشان ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرے گا وہ رہے گا کرائم کنٹرول نہ کرنے والے آفسران اپنا بندوبست کرلیں،لاہور میں بڑھتے ہوئے کرائم پر کنڑول کیا جائے گا خدا کا شکر گزار ہوں جس نے عزت بخشی .پولیس کا کام ریاست کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ادا کرنا ہے ،پولیس کا کام قانون کی برابری اور قانون کا اجراء اور عمل داری ہے ،پروفیشنلزم میں احتساب بھی شامل ہے ،قانون کی کتاب واضع ہے کہ کیا غلط اور صحیح ہے

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جو قانون کی کتاب کو تسلیم نہیں کرتا اسے ہمارے ساتھ رہنے کا کوئی حق نہیں ،جو یہ سمجھتا ہے کہ وردی کے زور پر سب کچھ کرسکتا ہوں اس کا احتساب ہونا ضروری ہے ، پولیس کا احتساب میڈیا بھی کرتا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو مزید بہتر بنائے ، گیارہ کروڑ لوگوں کی حفاظت کوئی معمولی کام نہیں ، مجھے یقین ہے کہ جیسا بھی کام ہورہا ہے اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی ڈائریکشن وقت کے ساتھ جاری کی جائیں گی ،جو پالیسیوں موجود ہیں ان پر عمل کیا جائے گا، ہمارے وسائل کے ساتھ ہمارا موازنہ کیا جائے ، یہ نہ ہو کہ امریکہ اور دیگر ممالک سے ہمارا موازنہ شروع کردیا جائے ، وسائل میں صرف بندوقیں اور گاڑیاں نہیں تعلیم بھی شامل ہے کوشش کریں کہ تنقید اصلاح پر مبنی ہو، ہرزہ سرائی سے شہریوں کی سکیورٹی خطرے میں پڑتی ہے

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں کی انسپکشن بڑا ٹیکنکل کام ہے ،غیر قانونی حراست کی روک تھام کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں جہاں مثبت چیز دیکھیں تو ان کو بھی نشر کیا جائے ریاست مدینہ کا سفر ایک دن یا دو ماہ میں طے نہیں ہوسکتا یہ دیکھ لیں کہ مدینہ کا یہاں سے فاصلہ کتنا ہے ہم ریاست مدینہ کی طرف کام کریں گے ریاست مدینہ ویلفئیر سٹیٹ کی مثال ہے معاشرے میں اعتماد کا فقدان ہے اور پولیس بھی اسی کا حصہ ہے ہمارا کام کرائم کو کم کرنا ہے اگر کرائم بڑھا ہے تو اسے ٹھیک کریں گے اور بہتری لائیں گے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی بنی ہے وہ آپنا کام کر رہی ہے

Comments are closed.