نئے  پاکستان میں دو ہی چیزوں کی مانگ ہے ایک ضمیر فروش لوٹے دوسرا سہولت کار،عظمیٰ بخاری

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بادشاہ سلامت نے عوام کے خوف سے آج حافظ آباد میں سرکاری چھٹی دے دی

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ بادشاہ سلامت کا آج حافظ آباد میں سرکاری سکولوں اور میونسپل کا عملہ استقبال کرے گا ،عمران نیازی آج حافظ آباد میں عوام سے نہیں سرکاری ملازمین سے خطاب کرینگے ،ڈبہ پارٹی کا لیڈر بھی اڑھائی سالوں سے ڈبے سے باہر نہیں نکل سکا ،ویڈیو کلپس آرہے ہیں کیسے غیر سیاسی پولیس بنانے والے پولیس سے زبردستی دکانیں بند کروا رہے ہیں اور لوگ بددعائیں دے رہے ہیں

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ باضمیر اور مخلص لوگ دھڑے کی سیاست کرتے ہیں نہ کہ انجوائے منٹ کی ، نئے  پاکستان میں دو ہی چیزوں کی مانگ ہے ایک ضمیر فروش لوٹے دوسرا سہولت کار ،نوازشریف اور شہباز شریف نے دن رات انتھک محنت سے پاکستان کی تقدیر بدلی ،

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کا مشن صرف ملک میں بیروزگاری اور غربت مسلط کرنا ہے ،فردوس باجی لیڈر تقریروں سے نہیں ڈلیور کرنے سے بنتے ہیں

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی آج حافظ آباد میں ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے۔
اسکولوں اور کالجوں کے اختتامی اوقات کے دوران ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،

وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد میں حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ حافظ آباد میں وزیر اعظم کے لیے ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیے گئے۔اس موقع پر وزیرا عظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔

وزیراعظم کے حافظ آباد جلسے میں سرکاری ملازمین کو حاضر ہونے کی ہدایت پر ن لیگ برس پڑی

Leave a reply