نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

نئی دہلی: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر ٹرین کی لائٹنگ ہٹ میں پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، جب کہ دو افراد باہر کھڑے ہو کر پہرہ دے رہے تھے یہ تمام ملزمان ریلوے کے الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کے ملازم ہیں۔

ڈی سی پی (ریلوے) ہریندر سنگھ کے مطابق، واقعہ کی اطلاع 21-22 جولائی کی رات 3:27 بجے ملی۔ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن تھانے میں ایک خاتون نے فون کیا اور بتایا کہ اسے 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون نے بتایا کہ وہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر کھڑی ہے۔ پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی اپنے شوہر سے 2 سال قبل طلاق ہوگئی تھی۔ وہ ایک دوست کے ذریعے ملزم سے رابطے میں آئی، ملزم نے بتایا تھا کہ وہ ریلوے میں کام کرتا ہے اور اسے نوکری دلائے گا۔ اس کے بعد دونوں باتیں کرتے رہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق 21 جولائی کو ملزم نے متاثرہ کو فون کیا اور بتایا کہ اس نے نیا گھر لیا ہے اور اس کے بیٹے کی سالگرہ کی پارٹی بھی ہے، اس لیے وہ آجائے متاثرہ لڑکی 21 جولائی کی رات 10:30 بجے کیرتی نگر میٹرواسٹیشن پرمیٹرو سے نیچے اتری، جہاں سے ملزم اسے اپنے ساتھ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8-9 میں بنی الیکٹریکل کے مینٹیننس اسٹاف کیلئے بنائی گئی جھونپڑی میں لے گیا جہاں 12:30 بجے کے بعد 2 ملزمان نے باری باری اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ 2 ملزم باہر کھڑے پہرہ دیتے رہے-

پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا ملزمان میں ستیش کمار (35 سال)، ونود کمار (38 سال)، منگل چند (33 سال) اور جگدیش چند (37 سال) شامل ہیں ان میں سے ستیش متاثرہ کے رابطے میں تھا۔

Comments are closed.