خواجہ سرا نایاب علی نے انتخابی نشان ” ہری مرچ "مانگ لیا

nayyab

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے الیکشن لڑنے والے خواجہ سرا نایاب علی نے انتخابی نشان ” ہری مرچ ” کے لئے درخواست جمع کروا دی۔

نایاب علی نے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا کہ این اے 46 اور 47 دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہی ہوں ،استدعا ہے کہ دونوں حلقوں سے ہی ایک ہی انتخابی نشان جو الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود ہے ہری مرچ وہ دیا جائے،الیکشن کمیشن کی فہرست میں ہری مرچ کا نشان 126 نمبر پر موجود ہے.

خواجہ سرا نایاب علی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن جیت کر ایوان میں پہنچ کر اسلام آباد کے عوام کے حقوق کی بات کریں گی،

واضھ رہے کہ خواجہ سرا نایاب علی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دی گئی تھیں، نایاب علی کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف اپیلیں مسترد، کر دی گئی تھیں،ریٹرننگ افسر نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،ایپلیٹ ٹریبیونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ سرا نایاب علی کے خلاف دائر اپیل خارج کردی ،الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا نایاب علی کے کاغذات منظور کرنے کا فیصلہ برقراررکھا،درخواست گزار الماس بوبی نے نایاب علی کے کاغذات منظوری کو ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا

نایاب علی نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف جو وکلا پیش ہوئے وہ لطیف کھوسہ کی فرم سے ہیں،

اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی

Comments are closed.