مزید دیکھیں

مقبول

اشنا شاہ کا خوفناک تجربہ جس کے بعد سے وہ کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ اشنا شاہ...

بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ...

ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو...

خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز تاریخ رقم کر رہی.تحریر: جان محمد رمضان

پاکستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک...

اسلام آباد سے خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل مسترد

خواجہ سرا نایاب علی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار، نایاب علی کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف اپیلیں مسترد، کر دی گئیں،

ریٹرننگ افسر نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا،ایپلیٹ ٹریبیونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ سرا نایاب علی کے خلاف دائر اپیل خارج کردی،الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا نایاب علی کے کاغذات منظور کرنے کا فیصلہ برقراررکھا،درخواست گزار الماس بوبی نے نایاب علی کے کاغذات منظوری کو ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا

خواجہ سرا نایاب علی کا منشور کیا؟ الیکشن جیتنے پر اسلام آباد والوں‌کیلیے کیا کریں گی؟
اس موقع پر نایاب علی کا کہنا تھا کہ ٹربیونل نے اعتراض کی درخواست مسترد کر دی گئی، اگر کسی خواجہ سرا کو الیکشن لڑنے سے روکتے ہیں تو اس کے اوپر سزا ہے، مخالفین کی سازشیں ناکام ہو گئی ہیں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے،میرا منشور بہت سادہ ہے، غریبوں اور امیروں کےلئے بڑا مخصوص پیکج موجودہے، اسلام آباد میں کہیں دولت کی فراوانی ہے کہیں ،تو کہیں کچی آبادیاں ہیں میں اقتدار میں آتی ہوں‌تو کچی بستوں کو منظور کرواؤں گی، اسلام آباد میں پانچ سو فیصد پراپرٹیز ٹیکس نافذ ہے وہ ختم کرواؤں گی،صحت کے حوالہ سے کوئی سسٹم نہیں، اس پر کام کروں گی ، انسانی حقوق کی سر بلندی کے لئے قانون سازی میرے منشور کا حصہ ہے، الیکشن مہم شروع ہو چکی ہے،میری کمیونٹی کے لوگ میرے ساتھ ہیں،

نایاب علی نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف جو وکلا پیش ہوئے وہ لطیف کھوسہ کی فرم سے ہیں،

واضح رہے کہ خواجہ سرا نایاب علی کے اسلام آباد سے الیکشن لڑنے پر اپنے ہی ساتھی ٹرانس جینڈر نے مخالفت کر دی تھی۔اسلام آباد سے خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظوری پر بھی اعتراض کر دیا گیا،وکیل نے کہا کہ نایاب علی کے کاغذاتِ پر ٹرانسجینڈر ہونے کی وجہ سے اعتراض ہے، ان کے شناختی کارڈ میں میل، فی میل نہیں بلکہ ایکس لکھا ہے، جب تک ان کے شناختی کارڈ پر میل یا فی میل نہ لکھا ہو یہ انتخابات نہیں لڑسکتے، فیڈرل شریعت کورٹ نے ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ کی جنس شناخت سے متعلق سیکشن کو اسلامی تعلیمات کیخلاف قرار دیا،وفاقی شرعی عدالت کے 19 مئی 2023 کے آرڈر کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے،نادرا نے عدالتی احکامات کی روشنی میں خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز معطل کر رکھے ہیں،نایاب علی نے اپنی جنس سے متعلق معلومات چھپائیں جسے فیڈرل شریعت کورٹ نے مرد ڈیکلیئر کیا، امیدوار برائے رکن قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ذرائع آمدن بھی نہیں بتائے، اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 اور این اے 47 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں.

اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan