ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ آگیا، بیوہ نے دیور افضل جوکھیو کے بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی بیوہ نے دیور افضل جوکھیو کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو کبھی معاف نہیں کروں گی۔

مقتول کی بیوہ کا کہنا تھا کہ افضل جوکھیو پر دباؤ ہوگا ہوسکتا ہے کہ ڈرا دھماکا کر بیان لیا گیا ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو نے جام عبدالکریم کو بے قصور قرار دیا تھا۔

افضل جوکھیو نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا تھا، افضل جوکھیو نے بیان میں جام اویس سمیت دیگر ملزمان کا ذکر کیا۔

یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے کیس میں نام آنے کے بعد حفاظت ضمانت کرا رکھی ہے۔

اس سے قبل مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی ، جس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل کسٹڈی پرجیل بھیج دیا تھا۔.

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تحقیقات مکمل کا حکم دیتے ہوئے کہا تحقیقات کرکے مقدمےکا چالان آئندہ سماعت پر دیاجائے ، حتمی رپورٹ میں دہشت گردی ایکٹ کے اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔

Shares: