نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو،فاسٹ بولرکے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے لیگ ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے دوران کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے ،اس حوالے سے کھلاڑیوں اور ماہرین کا ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کوحسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں آنکھوں سے آنسو نکلنے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔
Nazar lag gi kisi ki humri PSL ko 😢
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) March 4, 2021
دوسری جانب شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے بڑے سخت رولز تھے ،میں خود بائیو سیکیورببل میں ہوں ،جم کی بھی مشکل سے اجازت ملتی تھی،پی ایس ایل بڑا برینڈبن گیا ہے کرکٹ کو بڑا نقصان ہوگا، 22 ،20 میچز کو ری شیڈول کرنا آسان نہیں ہوگا،اس سال اور بھی بڑے ایونٹس ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابرحامدسہ پہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔پریس کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث ویڈیو کیمرہ پرسنز کو پریس کانفرس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پی سی بی اپنے یو ٹیوب چینل پر پریس کانفرنس کو لائیو اسٹریم کرے گا۔