ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار نے عبوری ضمانت منظور کرلی۔ہفتہ کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکی عدالت میںناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار پیش ہوا۔ عدالت نے نامزد ملزم سلیم ہالارکی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت 3 لاکھ روپے میں منظور کی۔

عدالت نے ملزم کو 22 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ملزم سلیم ہالار نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاطتی ضمانت کرارکھی تھی۔ عدالت نے ملزم کو تین دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم پر ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم کیخلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

Shares: