ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار فہد شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان کو تین اداکاروں کے نام بتائے گئے یشمی گل ، نازش جہانگیر اور مشعل ، اور پوچھا گیا کہ ان میں سے کونسی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے اور کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے پہلے چار بار سوچیں گے تو فہد شیخ نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لے رہا . لیکن جب میزبان نے انہیں کہا کہ کسی ایک کا نام لینا پڑے گا تو انہوں نے نازش جہانگیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ نازش جہانگیر ایک مشکل اداکارہ ہیں ان کے ساتھ کام کرنے سے پہلے میں چار بار ضرور سوچوں گا .
فہد شیخ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ تین کرکٹر ، شان ،مسعود عالم اور محمد آصف ان میں سے کس کرکٹر کی جگہ آپ کو ٹیم میںہونا چاہیے تو انوہں نے محمد آصف کا نام لیا. سوشل میڈیا پر فہد شیخ کے اس طرح کے جوابات کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور طرح طرح کے تبصرے بھی کئے جارہے ہیں. یاد رہے کہ نازش جہانگیر اس وقت زیادہ خبروں میں آئیں جب محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ نے ان پر تشدد کرنے اور دھوکہ دینے جیسے الزامات لگائے.