معروف اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھتی ہیں حال ہی میںانہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا. انہوں نے اپنے مداحوں کو اس سیشن کے دوران سوالات پوچھنے پر کافی مشورے دئیے انہوں نے کہا کہ اپنی جدوجہد کی کامیابی کیلئے اپنے خوابوں پر یقین کرنا نہ چھوڑیں۔ سیشن کے آخر میں اداکارہ کا اپنے مداحوں کو معنی خیز مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا اپنے مداحوں کو مشورہ ہے کہ ہمیشہ اپنے آپ سے سچے رہیں، اپنے جذبوں کی پیروی کریں،اور اپنے خوابوں پر یقین کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔
”اپنے آپ کو مثبت اثرات سے گھیر لیں اور خطرات مول لینے سے کبھی نہ گھبرائیں”۔ نازش جہانگیر نے مزید کہا کہ آپ ہمیشہ وہ چیزیں حاصل کر سکتے ہیں جس کیلئے آپ جدوجہد کر رہے ہیں۔آپ جب کسی چیز کو حاصل کرنے کی جدوجہد چھوڑ دیتے ہیں تو پھر اس میںآپ کو ناکامی ہوجاتی ہے کامیابی نام ہی مسلسل جدوجہد کا ہے. میںنے بہت مشکل وقت بھی دیکھے لیکن اپنے جذبوں کو ماند اور ٹھنڈا نہیںپڑنے دیا ، اور زندگی میں جو بھی چاہا ہے آہستہ آہستہ کرکے مجھے مل رہا ہے.