کراچی: موسم سرما کی ابتدا میں نزلہ،زکام ،کھانسی، نمونیا اور سانس کے امراض میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے-

طبی ماہرین کے مطابق کورونا کی علامات سے ملتے جلتے بخارنے بھی شہریوں کی بڑی تعداد کومتاثرکرنا شروع کردیا ہے،بڑوں سمیت بچوں میں بھی موسم سرما کی ابتداسے ہی سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں چیسٹ انفیکشن اور سانس کے امراض میں متاثرہ افراد کی شرح 35 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق

کراچی کے جنرل فزیشن ڈاکٹر محمد عمر سلطان نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر افراد زکام کے علامات کے ساتھ اسپتال میں آرہے ہیں لیکن پھر ان کا ایکسرے کروایا جائے یا ان کو نمونیا ہو تو کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جب ایسے مریض کا پی سی آر ٹیسٹ کروایا جاتا ہے تو اس کی رپورٹ منفی آتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی موسمی انفلوئنزا یا سوائن فلو کی مانند بخار چل رہا ہے۔

لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈپولیووائرس کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ اس کی احتیاطی تدابیر میں ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال سمیت سماجی فاصلہ برقرار رکھنا شامل ہے،سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد اپنے ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ادویات لیں، اگر نزلہ، زکام کھانسی کے بعد بخار کم نہ ہو رہا ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں،کیوں کہ جتنے جلدی نمونیا کا علاج شروع ہوگا اتنا بہتر ہے۔

بچے اور بزرگ سمیت تمام شہری موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور ابلے ہوئے انڈے ،سوپ ،یغنی سمیت گرم غذا کا استعمال کریں۔

آلو اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں اور قدرتی جڑی بوٹیاں کینسر کا علاج کر سکتی ہیں

Shares: