بالی وڈ‌ اداکار نوازالدین صدیقی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انکی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل پر انہیں کئی نقادوں نے کئی بار سراہا. نواز الدین صدیقی اور اداکارہ ہما قریشی جو کہ شارٹس جیسی فلموں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں انہیں ایک ساتھ بہت سراہا بھی گیا. نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں جب بتایا گیا کہ انہیں ہما قریشی کے ساتھ فلم میں رومینٹک سینز کرنے ہیں تو انہیں ڈر لگا، ڈر کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک تو ہما قریشی کو جانتا نہیں تھا اس لئے بھی نروس تھا اور دوسرا یہ کہ شوٹنگ کے پہلے روز ہی ہما قریشی نے مجھے آکر

بھائی بول دیا.ان کا بھائی بولنا بہت برا نہیں لگا لیکن میرے دوستوں نے میرا بہت مذاق بنایا اور پھر میں انہیں کہتا تھا کہ اس لڑکی نے تو مجھے بھائی بول دیا ہے بھئی میں کیسے اس کے ساتھ رومینٹک سین کروں گا. لیکن جب ہم نے کام کیا ایکساتھ تو بہت اچھا لگا مزا آیا ہما کو میں نے نہایت ہی پروفیشنل پایا. نواز الدین صدیقی نے کہا کہ مجھے کبھی بھی کوئی کردار مشکل نہیں لگا لیکن ہر کردار کرنے سے پہلے نروس ضرور ہوتا ہوں. یاد رہے کہ ہما قریشی نے فلم گینگ آف واسع پور سے شہرت حاصل کی تھی اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا آج انکا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

Shares: