رواں برس جون میں سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی اور پھر اس معاملے میں ہونے والی تحقیقات میں جب ڈرگز کا زاویہ سامنے آیا تو اس کا راستہ سیدھا بالی وڈ تک پہنچ گیا انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر منشیات کے استعمال کا پول کُھلا اور متعدد اسٹارز و فلم سازوں کو اس معاملے میں طلب بھی کیا گیا۔

باغی ٹی وی :بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اور معروف اداکار ارجن رام پال کو ڈرگز سے متعلق کیس میں ناکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی ڈرگز سے متعلق کیس میں ہی ارجن رام پال سے سوالات و جوابات کرے گی۔

اسی طرح این سی بی نے ڈرگز کے کنکشن میں 9 نومبر کو ارجن رامپال کی رہائش گاہ پر 7 گھنٹے تک چھاپہ مار کارروائی کی اور گیجٹ کے ساتھ کچھ محدود دوائیں بھی قبضے میں لے لیں۔ این سی بی نے ارجن رام پال کو 13 نومبر کو طلب کیا اور ان سے ڈرگز سے متعلق سوالات و جوابات کیے۔

اسی سلسلے میں اب ارجن رام پال کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں این سی بی نے اسی کیس میں ارجن رام پال کے دوست پال بارٹیل کو گرفتار کیا تھا، جبکہ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دیپیکا کے سابق منیجر کرشمہ کے چیٹس کے مشورے کے بعد این سی بی نے اس سے قبل بالی ووڈ میں منشیات کے سلسلے میں مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان ، اور شردھا کپور کو بھی طلب کیا تھا۔ کچھ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اب این سی بی ،ایس آر اے کو راڈار پر لانے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے جس کا مطلب ہے ایس شاہ رخ خان ، آر رنبیر کپور ، اور اے ارجن رامپال۔

چند ماہ قبل ایسی اطلاعات سامنے آئیں جن میں بتایا گیا تھا کہ منشیات کے معاملے میں ایس آر اے عنصر کی تحقیقات کی جائیں گی لیکن صرف 3 اداکاراؤں سے ہی پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد ازاں این سی بی نے ارجن رامپال سے شروع ہونے والی بالی وڈ انڈسٹری کے اداکاروں کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی ہے۔

بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

واضح رہے کہ این اسی بی کی جانب سے منشیات کیس اُس وقت شروع کیا گیا جب رواں سال سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس منظر عام پر آئیں۔

اس کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جن بالی وڈ اداکاروں کے خلاف تحقیقات کی تھی اُن میں صف اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اُن کی مینیجر کریشمہ پرکاش، کرن جوہر، ریا چکرورتی، سارہ علی خان اور شردھا کپور سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

سوشانت سنگھ خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والی ریا چکرورتی نے تحقیقات کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں۔

ریا چکرورتی نے بتایا تھا کہ ناصرف وہ بلکہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی سو2قشانت کے ساتھ مل کر منشیات استعمال کرتے رہے ہیں۔

این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

Shares: