کرونا کا پھیلاؤ، این سی او سی اجلاس، ملک بھر میں کون کونسی پابندیاں لگ گئیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا

اجلاس کے بعد این سی او سی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ،ملک بھرمیں رات 8ب جے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،رات 10 بجے تک صرف آوٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی،ملک بھرمیں ہفتےمیں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی،کاروبار بند رکھنے کیلئے 2 دنوں کا تعین وفاق کی اکائیاں کریں گی،بند مقامات پرہونے والے تمام ثقافتی، موسیقی اورمذہبی اجتماعات پرپابندی عائد ہو گی ،8فیصد سےکم شرح والے شہروں میں پہلے سے نافذ پابندیوں پرہی عملدرآمدجاری رکھا جائے گا ،کھانا صرف پارسل کے ذریعے لے جانے کی اجازت ہوگی،این سی اوسی نے ہائی رسک شہروں میں نقل وحمل محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے 300افراد تک آوٹ ڈور شادی تقریبات کی رات 10بجے تک اجازت ہوگی،شادی کی آوٹ ڈورتقریبات 2 گھنٹےکیلئے ہونگی،کسی ان ڈورتقریب کی اجازت نہیں ہوگی شادی کی آوٹ ڈور تقریبات کے لیے بھی صرف 2 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، ملک بھر میں سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے،

‏تمام کورٹس میں موجود افراد کی تعداد میں کمی کی ہدایت کی ہے،تمام سیاحتی مقامات پرکووڈ ایس او پیزپرسختی سے عمل کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹیسٹنگ سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے،
‏ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکارروائیوں کو میڈیا کوریج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام سخت اقدامات 11 اپریل تک لاگو رہیں گے،سخت اقدامات پر 7 اپریل کو نظر ثانی کی جائے گی، ‏تعلیمی شعبے سے متعلق اقدامات پر 24 اپریل کو نظر ثانی کی جائے گی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

Shares: