نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کرونا کے حوالے سے اجلاس، اہم فیصلے
باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا 9مئی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی چیف سیکرٹریز نے اپنے صوبوں اور علاقوں میں انسداد کورونا وائرس(کوویڈ 19) کی گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کے حوالے سے فورم کو پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کو بتا یا گیا ہے کہ عید کی وجہ سے بازاروں میں رش برھ گیا ہے۔عوام کی سہولت کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے، وباء کے پھیلنے کا خطرہ بدستور موجود ہے ، حفاظتی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
انسداد کورونا وائرس ایس او پیز تمام صوبوں کو بھجوائی گئیں ہیں، ریڈیو،ٹی وی چیلنز، سوشل میڈیا سمیت ہر ڈیجٹیل پلیٹ فارم کے ذریعے موثر عوامی آگاہی مہم چلائی گئی۔
صنعتوں اور تعمیراتی شعبے سے متعلق پروٹوکول،مارکیٹوں سمیت ہر شعبے کے لئے جامع ایس او پی بنائی گئیں ہیں، عوام ان سے مکمل آگاہ ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایات کی ہیں کہ صوبے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنابھر پور کردار ادا کریں تا کہ وباء کا مزید پھیلاؤ روکا جاسکے۔
صوبائی چیف سیکرٹریز تین سے چار روز میں طے شدہ ایس او پیز پر 100فیصد عمل درآمد یقینی بنائیں تا کہ وباء کے مزید پھیلاؤ رکو سکے۔ انفرادی ذمہ داری ہی اجتماعی صحت، تحفظ اور کوویڈ 19 سے بچاؤکا واحد ذریعہ ہے۔
9مئی کے بعد عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ایس او پیز پر عمل کر کے نہ صرف اپنے سے منسلک افراد، خاندان، معاشرے اور کمیونٹی کی صحت کا خیال رکھیں۔








