این سی او سی کا اجلاس ، ‌ مزید سخت فیصلے

0
39

این سی او سی کا اجلاس میں‌ مزید سخت فیصلے

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس جاری ہے جس میں کورونا پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کاخصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں جاری ہے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز شریک ہیں۔

اجلاس میں ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر، کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اور ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایس سی او سی کے اجلاس کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین سے متلعق بتایا کہ زیادہ انحصار چین اور دیگر ملکوں پر ہے جبکہ چین سے 10 لاکھ 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل کھیپ منگل تک آجائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی ادارے سے کوویکس ایسٹرازینیکا ویکسین ملنے میں مزید تاخیر ہوئی ہے، کوویکس کے ذریعے پاکستان کو مارچ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی 28 لاکھ خوراک ملنا تھیں۔۔

Leave a reply