این سی او سی کی طرف سے عیدالفطر کی تعطیلات بارے ہدایات جاری کردی گئیں

0
140

باغی ٹی وی : این سی او سی کی طرف سے عیدالفطر تعطیلات بارے ہدایات جاری کردی گئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول این سی او سی کی جانب سے آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اورپختون خواہ کی حکومتوں نے اپنے تمام ذیلی اداروں کو عید الفطر کے موقع پرکورونا وباء کے پھلاو کو روکنے لئے ضروری ہدایت جاری کر دی ہیں۔♦️اس ضمن میں شمالی علاقہ جات میں تمام داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعداد اور استعدادکاربڑھا دی جائے گی۔

♦️این۔ایچ۔اے اور ایف۔ڈبلیو۔او کو خصوصی ہدایت دی گئی ہیں کہ متعلقہ ٹول پلازوں پہ عوام کی آگاہی کے لئے خصوصی بینر آویزاں کریں۔♦️این۔سی او۔سی کے تھیم ، گھر رہیئے محفوظ رہِیئے کے تناظر میں صوبائی حکومتوں نے عید کی چھٹیوں کے دوران عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لئے سیاحتی مقامات اور ہوٹلوں کی بندش کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

این سی او سی کیطرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ داخلی مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زمہ داری سونپی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات پر عوام کے اکٹھ نہ ہونے دیے جائیں۔

Leave a reply