کرونا کی تیسری لہر کے سبب،این سی او سی کے تحت ہفتہ اور اتوار انٹر پروونشل بس سروس معطل رہے گی۔
ایم نائن کراچی حیدرآباد موٹروے پر انٹرپروونشل بسس کے خلاف کروائی کی گئی۔جبکہ کراچی اور حیدرآباد ٹال پلازہ پر موٹروے کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔۔ایم نائن پر داخل ہونے والی تمام انٹرپروونشل بسس کو واپس کروایا جا رہا ہے ۔اس وقت تک 42 بسوں کو کراچی اور حیدر آباد ٹال پلازہ سے واپس کروایا گیا ہے۔یہ تمام کاروایاں موٹروے پولیس ،سندھ پولیس ،اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔اس قسم کے اقدام سے کرونا کی تیسری لہر کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔عوام کو چاہیے کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں ۔کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے 130یا ہم سفر ایپ کو استعمال کریں ۔

این سی او سی کے تحت ہفتہ اور اتوار انٹر پروونشل بس سروس معطل رہے گی۔
Shares:







