این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا

0
33

این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق 24 مئی سے ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ریسٹورنٹس اورہوٹلز میں آؤٹ ڈورڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنےکا اعلان کیا گیا ہے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں ٹیک اوےکی سہولت 24 گھنٹے کے لیےکردی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 5 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں مرحلہ وار اسکول کھولنےکی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق این ڈی ایم اے ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کٹس کی بلا تعطل فراہمی کرے، صوبائی حکومتیں قرنطینہ مسافروں کے لیے موثر انتظامات کریں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں ماہر طبی عملے کو ایئرپورٹ پر تعینات کریں، ایف آئی اے ، اے ایس ایف اہلکار ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جعلی پی سی آر رپورٹس سے بچنے کے لیے وزارت خارجہ فوری فہرست جاری کرے۔علاوہ ازیں ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت دے دی، آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے پر 27 مئی کو نظرثانی ہوگی۔

Leave a reply