ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔

باغی ٹی وی : یہ سفارشات نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سیاسی اجتماعات پر پابندی لگی تو اپوزیشن کو مظلوم بننے کا موقع ملے گا۔ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی جلسوں کی اجازت دینے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے این سی او سی کو کورونا وائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز بڑھے تو سکولز، شادی ہالز اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے

واضح رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار331 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 764، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 294، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار348، بلوچستان میں 15 ہزار525، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 937 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار118 مریض سامنے آئے ہیں

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 258 اور سندھ میں 2 ہزار 555، خیبر پختونخوا میںایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 78 اموات ہو چکی ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے،ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

Shares: