راولپنڈی : بھارت شرپسندی سے پھربازنہ آیا،بیڈوری سیکٹرپرفائرنگ پاک فوج کا جوان شہید،اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے آج پاکستان کی سرحدوں پردوبارشرارت کی ، پہلے جاسوس ڈرون کے ذریعے سرحدی جاسوسی کی پھربیڈوری سیکٹرپرفائرنگ کردی

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرنے اس حوالے سے خبرجاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج شام کے وقت بھارتی فوج نے بیڈوری سیکٹرپرشدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں وطن پاک کی سرحدوں کی حفاظت پرمامورپاک فوج کے حوالدارلیاقت شہید ہوگئے

اطلاعات کے مطابق حوالدار لیاقت کی عمر39 سال تھی اورپاک فوج کے اس سپوت کا تعلق چکوال سے تھا ، دوسری طرف پاک فوج کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاک فوج نے بھارتی فوج کوسخت جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کوبڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان کی اطلاعات بھی ہیں‌

Shares: