اسلام آباد: پچھلے ہفتے پاکستان میں‌آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات نے ہر کسی کو پریشان کردیا ، زلزلہ میں کیا نقصان ہوااس سلسلے میں این ڈی ایم اے نے زلزلے کے بعد ہونے والی اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔

جیسی کرنی ویسی بھرنی ، یہ کس کےساتھ ہوگیا ، خبر نے کھلبلی مچادی

نیشنل ڈیزازٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان جو تفصیلات میڈیا کو دیں‌اس کے مطابق زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد 40ہوگئی جبکہ 732 افراد زخمی ہیں۔ زلزلے سے 454 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 135 گھروں کو شدید،319 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 4 پل بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

 

عمران خان سچے،ایماندار اور حقیقی لیڈر ہیں ،اسلام،مسلمان اورکشمیر پرواضح موقف پیش کرنے پر سلام، شوبز کی دنیا کا وزیراعظم کو خراج تحسین

ترجمان این ڈی ایم اے نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہاکہ متاثرہ علاقوں میں 719ٹینٹس ، 2100 کمبل اور 2 ہزار راشن کے پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں ۔ اس دوران 4ڈاکٹرز اور 5پیرا میڈیکل اسٹاف کو پولی کلینک میں اسٹینڈ بائے رکھا گیا۔ پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں 100بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔

پری کا رقص پرستاردست و گریبان ، آفرین کی آفرین ہے

ترجمان نے مزید بتایا کہ 8 ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ پی ڈی ایم اے نے 20ایمبولینسز،6ریسکیو وہیکلز مصروف خدمت ہیں‌، ترجمان نے بتایا کہ عوام الناس کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی حتی الامکان کوشش کررہے ہیں، جس کے لیے تعاون اور مدد کےلیے رابطہ نمبرز بھی دے دیئےگئے ہیں‌

Shares: