چیرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ان کی بحالی کے سرعت سےکام لیا جائے .حکومت آزاد کشمیر جو فنڈ لائے گی ہم اس سے زیادہ دیں گے.خواتین ٹیموں نے زلزلے سے متاثرہ خواتین کا سروے کرلیا ..زلزلہ متاثرین کیلیے موبائل ٹوائلٹس فراہم کریں گے.
اس سے قبل زیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میرپور میں زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی انتظامیہ اوروزرا ہمارے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے،زلزلہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم کی حکمت عملی کا حصہ ہے،متاثرین کوریلیف کی فراہمی صرف یہاں تک نہیں آگے بھی مدد کریں گے ،آزمائش کی گھڑی ہے جلد صورتحال سےنکل جائیں گے