نیل موہن یوٹیوب کے نئے سربراہ مقرر
نو سال تک یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر رہنے والی سوزن ووجکی کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد انڈین نژاد نیل موہن ویڈیو پلیٹ فارم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بن گئے۔ جبکہ مستعفی 54سالہ سوزین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی، صحت اور ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر ملک رمضان اسراء نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک جس نے بیرون ممالک کے ساتھ اسلحہ کے بجائے زیادہ تر آئی ٹی سیکٹر میں سب سے زیادہ معاہدے کیئے اور اپنے لوگوں کو امریکہ سمیت ایسے ترقی یافتہ ممالک بھیجا لہذا یہی وجہ ہے کہ آج گوگل کا سی ا او سندر پچائی بھارتی ہے جب کہ اب یوٹیوب کا سی ای او نیل موہن بھی بھارتی بن گیا.


ایک عالمی ادارے کے مطابق سوزین نے کہا کہ نو سال قبل جب انھوں نے یوٹیوب میں کام کرنا شروع کیا تھا تو انھوں نے ایک بہترین لیڈرشپ ٹیم بنائی تھی، اور نیل موہن اس ٹیم کا حصہ تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب


خیال رہے کہ نیل موہن سٹینفورڈ سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور وہ پہلے گوگل میں چیف پروڈکٹ آفیسر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے وہ مائیکرو سافٹ میں بھی کام کر چکے ہیں اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی 23 اینڈ می کے بورڈ میں بھی رہ چکے ہیں۔

اس بارے میں بھارتی میڈیا کافی خوش ہے اور اس وقت بھارت میں تمام میڈیا بڑی خوشی سے یہی خبر چلا رہا ہے کہ بھارتی نژاد امریکی شہری نیل موہن کو یوٹیوب کا سی ای او بنایا گیا ہے جبکہ اس بارے میں سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں پاکستان کو بھی چاہئے اپنے دشمن ملک بھارت کے اس معاملے مقابلہ کرے تاکہ ملک کا نام روش ہو اور ترقی کرے.

Shares: