مظفرآباد: ن لیگ کاآزاد کشمیرسےخاتمہ ہونےکےقریب:کئی اہم ساتھی نوازشریف کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سےچھوڑگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر سے بھی خاتمہ ہوتےہوئے نظرآرہاہے ، بڑی تعداد میں لوگ نوازشریف کے ریاست مخالف بیانیئے کی وجہ سے پارٹی کو چھوڑرہےہیں
ن لیگ کو سیاسی طور پر بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب حلقہ ایل اے 45 ویلی 5 سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ادھر مظفرآباد سے ن لیگی ذرائع کا ہی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اور رہنما بشیر خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی سے راہیں جدا کر کے تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔
ملاقات میں پی ٹی آئی آزاد کشمیرکے صدر سلطان محمود، راجہ منظور اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی نے بشیرخان اور ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم بھی کیا۔








