کراچی : نیب نے بطور اسٹاف آفیسر ٹو سیکریٹری داخلہ کی خدمات سرانجام دینے والے نقیب ارشد کے خلاف کک بیکس لینے اور بدعنوانی کرنے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سرکاری محکموں میں جاری بدعنوانی کے عمل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن اور جارحانہ کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں بدعنوان کارٹیل کا سرغنہ سیکریٹری داخلہ کا اسٹاف آفیسر ہے جو ان تمام افسران سے جنہوں نے این او سی، پرمٹ لائسنس اور سی ڈی اے کے مختلف معاملات کے لیے منظوری کے کیسز سیکریٹری آفس کو بھجوائے ہوئے ہیں ، ہفتہ وار کک بیکس لیتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اسٹاف آفیسر نقیب ارشد اور سی ڈی اے، ایف آئی اے اور ایڈمن سیکشن کے تمام افسران بشمول ڈپٹی سیکرٹری سی ڈی اے کے اثاثوں اور بینکوں کی تفصیلات سمیت آر بلاک سے لاہور ہفتہ وار کیس منتقلی کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ کار وزارت داخلہ کے حکام تک وسیع کیا جائے گا۔

Shares: