نیلم منیر پاکستانی تاریخی سکے جمع کرنےکی شوقین

ہر کسی کا کوئی نہ کوئی مشغلہ ہوتا ہے جس میں وہ کوئی نایاب اور پرانی چیزیں جیست ٹکٹس سکے بٹنز وغیرہ جمع کرتے ہیں تاہم پاکستانی معروف اداکارہ نیلم منیر بھی تاریخی سکے جمع کرنے کی شوقین نکلیں انہوں نے نے پاکستان کے تاریخی سکّوں کا مجموعہ مداح کو دکھا دیا

باغی ٹی وی : گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر شئیر کیں جن میں وہ اپنے مداحوں کو اپنا وہ تاریخی البم دکھا رہی ہیں جس میں انہوں نے پاکستان کے تاریخی سکّوں کو جمع کر کے سنبھال کر رکھا ہوا ہے
https://www.instagram.com/p/B9PIY6qFCmq/?igshid=1ub2kx0gop0jt
https://www.instagram.com/p/B9PIY6qFCmq/?igshid=16agd8ni0by6m

نیلم منیر نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سکوں کے سفر کے ذریعے پاکستان کی تاریخ جو ناقابل یقین ہے

ان کے البم کا نام پاکستان کوئین البم ہے جس میں انہوں نے مختلف سکے جن میں 1948 میں جاری ہوا سکہ جس پر حکومتِ پاکستان بھی لکھا ہوا ہے پاک چین کی 60 سالہ دوستی پر جاری ہونے والی سکہ ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب سکہ،شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام پر بنا خاص سکہ، شہید بے نظیر بھٹو کے نام کا سکہ اور مختلف پیسوں کے سکے شامل ہیں سنمبھال کر رکھے ہوئے ہیں



یاد رہے نیلم منیر جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامے کہیں دیپ جلےمیں اداکار عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں

Comments are closed.