اداکارہ نیلم منیر جو کہ بڑے پیمانے پر فین فالونگ رکھتی ہیں اسی طرحسے عمران عباس بھی بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں . دونوں کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ اداکار اب ایک ساتھ دیکھے جائیں گے. جی ہاں نیلم منیر اور عمران عباس ڈرامہ سیریل احرام جنون کے لئے ایک ساتھ اکٹھے ہو رہے ہیں .عمران عباس نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور لکھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پہلی بار دکھائی دیں گے .عمران عباس نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے زیادہ تفصیلات شئیر نہیںکیں. لیکن اتنا کہا جا سکتا ہے کہ ڈرامہ آج
کل شوٹ ہو رہا ہے کیونکہ عمران عباس نے جو تصویر شئیر کی ہے وہ ان کی اور نیلم منیر کی شوٹنگ کے دوران کی ہے. یاد رہے کہ عمران عباس کم کم کام کرتے ہیں لیکن جب بھی سکرین پر آتے ہیں کسی اچھے پراجیکٹ کے ساتھ آتے ہیں. انہوں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے. عمران عباس کی جوڑی بہت ساری ڈرامہ آرٹسٹوں کے ساتھ مشہور ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ نیلم منیر کے ساتھ ان کی جوڑی کو کتنا سراہا جاتا ہے اور دونوں اس نئے پراجیکٹ میں کیا نیا لیکر آرہے ہیں . دوسری طرف نیلم منیر بھی بہت کم کام کرتی ہیں انہوں نے ہمیشہ سنجیدہ کردار ہی کئے ہیں اس ڈرامے میں ان کا کردار پہلے کی طرح سنجیدہ ہی ہو گا یا کچھ الگ ہو گا یہ ڈرامہ آن ائیر ہونے کے بعد ہی پتہ لگے گا .