نیلم منیر جو ہمیں اکثر سنجیدہ کرداروں میں نظر آتی ہیں وہ اب کامیڈی کرتی دکھائی دیں گی. عید الاضحی کے موقع پر ان کی ٹیلی فلم بھوت بکرا ریلیز ہو رہی ہے.اس ٹیلی فلم میں ان کے ساتھ سید جبران ہیں . سید جبران اور نیلم منیر پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. سید جبران بھی اکثر سنجیدہ کرداروں میں ہی نظر آتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ تو ہنستے ہی نہیں لیکن عید الفطر پر ان کی فلم گھبرانا نہیں ہے ریلیز ہوئی اس نے اس تاثر کو زائل کیا. اس فلم میں سید جبران

ہلکی پھلکی کامیڈی کرتے دکھائی دے رہے تھے. اب ان کے پرستار ایکبار پھر انہیں مزاحیہ کردار میں دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. نیلم منیر کہتی ہیں کہ ایک ہی طرح سے کردار کرتےکرتے کبھی کبھی بوریت ہونے لگتی ہے ایسے میں بھوت بکرا جیسی ٹیلی فلمیں آرٹسٹ کا مزاج اچھا کر دیتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ بھوت بکرا ، بھوت بکرے اور خاندان کے گرد گھومتی ہے. نیلم نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بامقصد کردار کروں اور ایسے کردار جو لوگوں‌کو یاد رہ جائیں. یہی وجہ ہے کہ میں ایک دم سے کسی بھی سکرپٹ کے لئے ہاں نہیں کر دیتی میں مکمل سکرپٹ پڑھنے کے بعد ہاں یا نہ کرتی ہوں. آرٹسٹ بہت مشکل سے اپنا اچھا امیج بناتا ہے اسکو کوئی بے ڈھنگا پراجیکٹ سائن کرکے خراب کرنے سے بہتر ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے.

Shares: