اداکارہ نیلم منیر جو اپنی خوبصورتی اور کام کی وجہ سے مشہور ہیں انہوں نے حال ہی میں ڈسکہ کے نواحی گائوں اپنے ایک ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کی اور کراچی واپس روانہ ہوئیں ، انہوں نے اس ڈرامے کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ڈسکہ کے نواحی گائوں میں کام کرکے بہت مزا آیا لوگوں نے جو محبت دی اسکو نہیں بھول سکتی. وہاں کے لوگ بہت مہربان تھے ، وہ پیار بھری نظروں سےدیکھتے تھے. نیلم منیر نے کہا کہ اس ڈرامے میںمیرا کردار کافی مختلف ہے اور کہانی بھی روٹین کے چلنے والے ڈراموں سے کافی ہٹ کر ہے.
نیلم منیر نے کہا کہ مجھے جو سب سے زیادہ خوشی ہوئی وہ اس بات کو دیکھ کر ہوئی کہ ”اب گائوں میں رہنے والے لوگ بھی اپنی تعلیم و تریبت پر توجہ دینے لگے ہیں” ، وہ لڑکیوں کے بارے میں بھی سوچنے لگے ہیں کہ ان کو تعلیم دلوانی ہے ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے یہ ایک اچھی اور مثبت تبدیلی ہے جو میں نے گائوں کے لوگوں میںدیکھی. امید ہے کہ باقی جو بھی گائوں ہیں وہاں بھی لوگوں کا ویژن ایسا ہی ہو چکا ہوگا. نیلم منیر نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو سوسائٹی کے مسائل سے آگاہی دینے کےلئے مزید اچھی کہانیوں پر کام کرنا ہو گا.








