اداکارہ نیلم منیر جنہوں نے یکساں طور پر چھوٹی اور بڑی سکرین کے لئے کام کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں بننے والے ڈرامے بہت اچھے ہیں . ان کی کہانیوں میں اصلاحی پہلو ہوتا ہے. ہمارے ڈرامے آج بھی شوق سے دیکھے جاتے ہیں ،. میں نہیںجانتی کہ تنقید کرنے والے ڈراموں کی کہانیوں میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں. ہر موضوع پر ہر سوشل ایشو پر ڈرامے بنائے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوںکو شعور دیا جاسکے. ایسے ایشوز پر بھی ڈرامے بنے ہیں کہ جن پر بات کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے. نیلم نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو فلمیں بن رہی ہیں وہ بھی اچھی ہیں اور مجھے بہت امید ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائیگی. اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ ڈرامہ
انڈسٹری بھی میڈیا کی ہی ایک شکل ہے. حکومت کو معاشرے کی اصلاح کے لئے نجی شعبے سے مل کر جوائنٹ ونچر کے تحت پروڈکشن کرنی چاہیے. یاد رہے کہ نیلم منیر نے اپنے کیرئیر کے دوران متعدد ڈرامے کئے ہر ڈرامے میں ان کا کردار پہلے سے مختلف ضرور رہا لیکن زیادہ تر کردار سنجیدہ تھے شائقین نیلم کو کامیڈی کرداروں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ نیلم کب اپنے پرستاروں کو کامیڈی کرداروں میں نظر آئیں گی. ویسے تو نیلم کی جوڑی جن کے ساتھ بھی انہوں نے کام کیا پسند کی گئی ہے لیکن احسن خان کے ساتھ ان کی جوڑ ی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے.