وادی نیلم :سالخلہ میں طوفانی بارش سے 2 افراد لاپتہ ،درجن سے زائد گھر تباہ

0
34
وادی نیلم :سالخلہ میں طوفانی بارش سے 2 افراد لاپتہ ،درجن سے زائد گھر تباہ #Baaghi

ملک کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے وادی نیلم میں سیلاب کی صورتحال سے 14مکانات کو نقصان پہنچا اور 2 افراد لاپتا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق وادی نیلم ، سالخلہ میں طوفانی بارش،2افراد زخمی،2لاپتہ ، 14 مکانات تباہ ،5 مکانات جزوی متاثر ہوئے ہیں –

پولیس کا کہنا ہے کہ وادی نیلم ،لاپتہ افرد کی تلاش جار ی ،امدادی ٹیمیں مصروف عمل ، نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے-

دوسری جانب پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

شکرگڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے رحیم یار خان میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ گجرات میں کئی دیہات کو ملانے والا سیم نالہ کا پل ٹوٹ گیا۔

میانوالی میں متعدد ندی نالوں میں طغیانی آگئی حویلیاں میں پانی کے ریلے سے پل بہہ گیا سیالکوٹ میں سب سے زیادہ 193 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی، لاہور، جہلم، سرگودھا، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی تیز بارش ہوئی۔

ایبٹ آباد میں دریائے دوڑ میں طغیانی اور ایوب پل متاثر ہونے کے باعث ٹریفک کو بند کردیا گیا متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا-

علاوہ ازیں سکھر، حیدرآباد، ٹنڈوالہٰ یار، ٹھٹھہ، میرپورخاص، مٹیاری اور بدین میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی پنجگور میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی-

Leave a reply