گھٹ گھٹ کر نہ جیئیں، نیرو باجوہ کا پاکستانی چینل کو انٹرویو

0
45
neeru bajwa

انڈین پنجاب کی سپر ہٹ اداکارہ نیرو باجوہ کی فلم بوہے باریاں جو کہ 15ستمبر کو انڈیا ، پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، فلم میں نیرو باجوہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اداکارہ کا انٹرویو حال ہی میں پبلک ٹی وی کے شو پبلک ڈیمانڈ میں کیا گیا ہے ، اداکار محسن عباس حید ر نے ان کا دلچپسپ انٹرویو کیا ہے۔ فلم کے حوالے سے اداکارہ نے گفتگو کی ہے ، انہوں نے کہا کہ بوہے باریاں میں میری چھوٹی بہن روبینہ باجوہ بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار ایک پولیس آفیسر کا ہے۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ”گھٹ گھٹ کر نہ جئیں” بوہے باریاں کھول کر رکھیں اور میری فلم بوہے باریاں ضرور دیکھیں، نیرو باجوہ کا مکمل انٹرویو آج رات پبلک ٹی وی پر نشر کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ نیرو باجوہ انڈیا کی مشہور پنجابی اداکارہ ہیں ان کی فلمیں بہت شوق سے دیکھی جاتی ہیں۔ نیرو پاکستان آنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں۔

اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

Leave a reply