اسرائیلی اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار کیا گیا تھا۔

باغی ٹی وی :َ”العربیہ” نے اسرائیلی اخبار نے’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے 2016 میں یہ دستاویز نیتن یاہو کو پیش کی تھیں دستاویز میں کہا گیاتھا کہ حماس آئندہ تنازع کو اسرائیل منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ان دستاویز میں آپریشن ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ سےمتعلق خبر دار کیا گیا تھا،11 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں حماس کے عزائم کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

ان دستاویزات میں غزہ کے ارد گرد کی بستیوں پر قبضہ کرنا اور یرغمال بنانے کا تذکرہ کیا گیا دستاویز میں بتایا گیا کہ حماس کے اس طرح کے حملے سے مادی نقصان کے ساتھ اسرائیل کے شہریوں کے شعور اور حوصلے کو شدید نقصان پہنچے گا حماس کا بنیادی ہدف 2022 تک اسرائیل کو تباہ کرنا اور تمام فلسطینی زمینوں کو آزاد کرنا ہے لائبرمین غزہ کو کنٹرول کرنے والی حماس کے بارے میں فکر مند تھے تاہم نیتن یاہو اور سابق چیف آف سٹاف گیڈی آئزن کوٹ سمیت جن فریقوں کو وارننگ پیش کی گئی تھی، ان میں سے کسی نے بھی اس منظر نامے کو مطلوبہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔

موبائل قسطوں پر دیئے جائیں گے یا نہیں،وزارت آئی ٹی کا وضاحتی بیان جاری

ان دستاویز کو خفیہ راز کے طور پر پیش کیا گیا تھا ان میں غزہ کی پٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا اس وقت کے وزیر دفاع کی پوزیشن کو تفصیل سے بیان کیا گیا تھا اس میں آپریشن کے مطلوبہ اہداف بھی شامل تھے، اس دستاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کےدرمیان اگلا تصادم آخری ہوگا دستاویز میں کہا گیا کہ اس کا بہترین طریقہ حماس کے لیے یہ ہے کہ وہ اسرائیل کو فرنٹل سٹرائیک سے حیران کر دے حماس چاہتی ہے کہ اسرائیل کے خلاف اگلی مہم میں غزہ کی پٹی کے لیے لبنان، شام، اردن اور سینا میں اضافی میدان پیدا کئے جائیں یہاں تک کہ دنیا بھر میں یہودی اہداف کو بھی نشانہ بنانے کی راہ ہموار کی جائے۔

نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

دستاویز میں حماس کی طرف سے راکٹوں کی تعداد میں اضافے، زمینی اور سمندری شعبے میں جدید صلاحیتوں کو تیار کرنے کی کوششوں اور فضائی شعبے میں نئی صلاحیتوں کا بھی اشارہ دیا گیا تھا حماس کے پاس حملہ کرنے والے پلیٹ فارمز، انٹیلی جنس صلاحیتوں کو جمع کرنے کے لیے ڈرون اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم کو جام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

Shares: