اسرائیل میں لاکھوں افراد کا احتجاج،نیتن یاہو سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

مظاہرین نے غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ تنازع سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت پر سخت تنقید کی۔

تل ابیب: اسرائیل میں لاکھوں افراد نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے، اسرائیل میں نئے انتخابات کے انعقاد اور نیتن یاہو سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا، تل ابیب میں سیکڑوں افراد نے آگ لگا کر کئی سڑکیں بلاک کر دیں، اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب یروشلم اور قیصریہ میں ہزاروں مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ تنازع سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت پر سخت تنقید کی۔

غزہ جنگ : دو امریکی فوجیوں نے اپنی خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرلی

علاوہ ازیں غزہ جنگ کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج ،امریکی ائیر فورس کے دو پائلٹوں نے فوج میں اپنی خدمات سے معذرت کرلی،امریکی ائیر فورس کے دو پائلٹوں نے باضمیر احتجاج کرتے ہوئے فوج میں اپنی خدمات سے معذرت کرلی ان فوجیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم اور مسخ شدہ بچوں کی ہزاروں ویڈیوز جو ہمارے فونز تک پہنچ رہی ہیں، فوج کے اندر اور باہر امریکی عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں،ہم ایسی انتظامیہ کے لیے خدمات جاری نہیں رکھ سکتے جو امریکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

پاکستانی وفد بھارت سے مذاکرات کیلیے جموں پہنچ گیا

جنگ مخالف ایک امریکی تنظیم کے مطابق امریکی فوج کے دیگر 40 اہلکار بھی غزہ جنگ کے خلاف مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں جکہ غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کے کئی عہدیدار بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.