منفی رپورٹنگ : چین نے بی بی سی پرپابندی لگادی

بیجنگ: منفی رپورٹنگ : چین نے بی بی سی پرپابندی لگادی ،اطلاعات کے مطابق چین نے اویغور مسلمانوں کے متعلق منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں برطانوی نشریاتی عالمی ادارے بی بی سی پر پابندی لگادی

۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ چین نے بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات پر پابندی لگادی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینل نے اپنے مواد میں ملک میں رپورٹنگ کیلئے وضع کردہ رہنماء اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن (این آر ٹی اے) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی بی سی ورلڈ نیوز نے چین کے بارے میں نشریاتی قواعد و ضوابط کی ’’سنگین خلاف ورزی‘‘ کی ہے، جس میں’’خبروں کا سچا اور منصفانہ ہونا‘‘ اور ’’چین کے قومی مفادات کو نقصان نہ پہنچنا‘‘ ضروری ہونا چاہئے۔

یہ قدم بی بی سی کی 3 فروری کو نشر ہونیوالی اویغر مسلمان خواتین کے ساتھ چینی کیمپوں میں جنسی زیادتی اور تشدد سے متعلق رپورٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

بیجنگ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این ٹی آر اے چین میں بی بی سی کو نشریات جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیگا اور اس کی سالانہ نشریات کی درخواست کو بھی قبول نہیں کرے گا۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے چین کے اقدام پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی بی سی دنیا کا سب سے زیادہ معتبر نشریاتی ادارہ ہے اور دنیا بھر سے ملنے والی خبروں کی منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور کسی خوب اور حمایت کے بغیر رپورٹنگ کرتا ہے

Comments are closed.