بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں شادی سے پہلے ہی ماں بننے والی تھی اور میں نے جب یہ بات اپنے والدین کو بتائی تو انہوں نے بہت زیادہ سخت رد عمل نہ دیا انہوں نے کہا کہ ہم تمہیں صرف 72 گھنٹے دے رہے ہیں جلدی سے شادی کر لو اس سے پہلے کہ ہم اس شادی کو قبول ہی نہ کریں ، نیہا نے کہا کہ میرا اور میرے بوائے فرینڈ کا شادی کا بہت جلدی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین کی دھمکی سے ڈر کر میں نے شادی کر لی، کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ میرے والدین نے اگر میری پریگننسی والی بات پر کچھ خاص رد عمل نہیں
دیا تو اسکا مطلب یہ ہے کہ کوئی بڑا طوفان آنے والا ہے، اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے بوائے فرینڈ انگت بیدی سے بات کی ، ہم دونوں نے 72 گھنٹے سے پہلے شادی کر لی اور ہمارے والدین نے ہماری شادی کو قبول کر لیا، میں بہت خوش ہوں کہ مجھے انگت جیسا جیون ساتھی ملا. مجھے اپنی گھریلو لائف بہت اچھی لگ رہی ہے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایسا انسان ملا جس کو میںاور جو مجھے پسند ہے ، ہم ایک دوسرے کا بے حد خیال رکھتے ہیں.








