نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز بارے ایک اور خبر آگی

باغی ٹی وی :نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو 6 روز بعد نکال لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نہر سوئز میں پھنسے 2 لاکھ ٹن وزنی بحری جہاز ایور گرین کو 6 روز کی محنت کے بعد نکال لیا گیا۔

نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کے باعث سینکڑوں جہازوں کی نقل و حمل متاثر ہوئی تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ اب تجارتی راستے کو جہازوں کی آمدورفت کے لیے کب تک کھولا جائے گا۔

سمندری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی انچ کیپ کے مطابق جہاز کو صبح نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ نہر سویز میں پھنے بحری جہاز میں آمدو رفت بند تھی جس سے دنیا کی 15 فیصد شپنگ متاثر ہوئی .
جس کی وجہ سے مصر کی مصروف ترین شپنگ لینز میں سے ایک عارضی طور پر بند رہی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریسکیو ماہرین نے اس کو کھولنے کی بھر پور کوشش کی

6 روز قبل ایور گرین نامی جہاز مصر کی سویز نہر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں ہی پھنس گیا تھا۔ نہر سویز 193 کلومیٹر طویل اور 205 میٹر چوڑی ہے جبکہ اس میں پھنسنے والا جہاز ایور گرین 400 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا تھا۔

جہاز کی مالک کمپنی ایور گرین مرین کارپس کے مطابق ایور گرین بحری جہاز چین سے نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم جا رہا تھا، نہر سویز کو پار کرتے ہوئے ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے اس کی سمت بدل گئی اور اس نے نہر کو بلاک کردیا تھا

Shares: