نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا

0
36
neijeria

نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نائیجیریا کی جنوبی ریاست ایڈو کے نام اکیمی اسٹیشن پر مسلح شخص نے دھاوا بول دیا اور ٹرین کا انتظار کرنے والے 32 افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاستی دارالحکومت شہر بینن سے تقریباً 111 کلومیٹر ے فاصلے پر قائم ریلوے اسٹیشن پر دھاوے کے دوران مسلح شخص نے وہاں موجود کچھ افراد پر گولی بھی چلائی۔میڈیا ذرائع کے مطابق مسلح شخص جدید اے کے 47 رائفل سے لیس تھا۔

ریاستی انتظامیہ کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں بیٹھا ایک شخص مسلح شخص کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فوج نے مغویوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں چھاپوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں میں مغویوں کو آزاد کروا لیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
واقعے کے بعد محکمہ ریلوے نے مذکروہ اسٹیشن کو تاحکم ثانی ٹرین آپریشن کے لیے بند کردیا۔ حکام نے اسلحہ کے زور پر اسٹیشن پر موجود افراد کو اغوا کرنے کے واقعے کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جب کہ اس سے قبل اس قسم کی کارروائیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بڑے چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply