نعمت اللہ خان صاحب کراچی کےایک کامیاب ناظم تھے ان کی فلاحی سرگرمیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. مبشر لقمان کا تعزیتی پیغام

باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کراچی کے سابق میئر نعمت اللہ خان کی رحلت پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعمت اللہ خان صاحب بحیثیت کراچی کے کامیاب ناظم تھے اور الخدمت کے سربراہ کی حیثیت میں ان کی فلاحی سرگرمیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کراچی کے عوام کی خدمت اور بہتری کے لیے یاد رکھی جانے والی خدمات سرانجام دیں. انا للہ و انا الیہ راجعون


واضح رہے کہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی وفات کی خبر سن کر بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے، انکے نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا.نعمت اللہ خان کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا

نعمت اللہ خان سابق ناظم کراچی ، سابق ممبر سندھ اسمبلی ، سابق امیر جماعت اسلامی کراچی ، سابق رکنِ شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان ، سابق امیر جماعت اسلامی سندھ رہے ہیں. وہ 2001 سے 2005 کے دوران کراچی کے سٹی ناظم رہے ،انہوں نے ابتدائی تعلیم اجمیر سے حاصل کی،نعمت اللہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن کی،نعمت اللہ خان نے کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی،نعمت اللہ خان کراچی کے 26 ویں میئر تھے

Shares: