مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر کے ساتھ شادی کو مشکل کیوں کہا؟

0
37

بالی وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر کے یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے شوہر شری رام نینے کی کامیابیوں سے نہایت خوش ہوں اور مجھے فخر ہے کہ وہ اپنے مریضوں کی بہت زیادہ کئیر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شری رام نینے کے ساتھ شادی کرنا مشکل مگر خوبصورت ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، مشکل اس لئے کیونکہ بہت بار ایسا ہوتا ہے کہ شوہر مریضوں کی دیکھ بھال میں لگا ہوتا ہے ادھر میں اپنے بچوں کو سکول سے لا رہی ہوں ، گھر کے کام نمٹا رہی ہوں تو کبھی کبھار محسوس کرتی ہوں کہ میں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کررہی ہوں ہمارے لئے نینے نہیں ہیں لیکن دوسروں کے لئے ہیں۔ لیکن پھر بھی میں فخر

مھسوس کرتی ہوں کہ میرا شوہر انسانیت کی خدمت کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے شوہر نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہمارے بچے ہمارے کام کی وجہ سے اگنور نہ ہوں اس لئے ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ان کے ساتھ رہیں ان کو وقت دیں ان کو یہ محسوس نہ ہو کہ وہ اکیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں باپ اور بچوں کا رشتہ بہت خوبصورت ہوتا ہے ، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ گھر اور کام میں توازن قائم رکھوں اس میں میرے شوہر نے ہمیشہ میرا بہت ساتھ دیا میرے بچے بھی میری مصروفیات کی نوعیت کو سمجھتے ہیں جسکی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔

Leave a reply