نیو ٹی وی چینل سپریم کورٹ سے مستقل ریلیف لینے میں‌ ناکام

باغی ٹی وی :سپریم کورٹ نے نیو ٹی وی کی درخواست کو پیمرا قوانین چیلچ کرنے کے لیے مزید وقت دے دیا. اس تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیو ٹی وی کو کوئی مستقل ریلیف نہیں ملا. نیو ٹی وی کی پیٹیشن قبول نہیں‌ہوائی سپریم کورٹ نے نیو ٹی وی کو ہائی کورٹ میں پیمرا قوائدو ضوابط کو چیلنج کرنے کے لیے 15 دن کا مزید وقت دے دیا؛
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی ٹی وی چینل ‘نیو نیوز’ کی بندش کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نشریات بحال کرنے کا حکم دے دیا تھا .

وفاقی دارالحکومت میں عدالت عظمیٰ کے جسٹس مشیرعالم اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے نیو نیوز کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی تھی واضح رہے کہ نیو ٹی وی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ نیو ٹی وی کے لائسنس کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب 30 اپریل کو پیمرا نے نیو ٹی وی کو فوری طور پر غیرقانون نیوز و کرنٹ افئیرز پر مبنی پروگرام بند کرکے صرف منظور شدہ ’انٹرٹینمنٹ‘ مواد نشر کرنے کا حکم دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا تھا ۔

پیمرا کی جانب سے یہ مؤقف اپنایا گیا کہ نیو ٹی وی لائسنس میں جاری شدہ انٹرٹینمنٹ کیٹیگری پر مبنی مواد نشر کرے۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ نیو ٹی وی نے پیمرا کے احکامات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم عدالت نے نیو ٹی وی کی اپیل رد کرتے ہوئے پیمرا کے احکامات کو درست قرار دیا۔

Shares: